• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2889

    عنوان: میں کچھ مہینے سے ڈراؤنے خواب میں دیکھ رہاہوں، مثلاایک بار میں نے ایک انجان شخص کو عمارت کے اوپر سے گرتے ہوئے دیکھا اور ...

    سوال:

    میں کچھ مہینے سے ڈراؤنے خواب میں دیکھ رہاہوں، مثلاایک بار میں نے ایک انجان شخص کو عمارت کے اوپر سے گرتے ہوئے دیکھا اور میں نے اس کا چہرہ دیکھا، کبھی کسی کا ادھا جسم دیکھتاہوں، کبھی میں خواب میں ڈرجاتاہوں۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 113/ ھ= 39/ تھ

     

    آپ کی زندگی میں اتباع سنت کے سلسلہ میں بہت کوتاہی ہے یہ تعبیر ہے بالخصوص سوتے وقت باوضوء اور ادعیہٴ ماثورہ کے اہتمام کے ساتھ سویا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند