متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 2866
میں نے خواب میں دیکھا کہ میر ی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوئی جس کو میں نے دیکھی نہیں ( اسلام میں دیکھنے کی اجازت ہے) اور جہیز میں ایک گاڑی ملی حالانکہ میں جہیز لینا نہیں چاہتاہوں ۔ یہ تین دن پہلے کی بات ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 2866
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 116/ ھ= 35/ تھ
تعبیر یہ ہے کہ بغیر کسی وہم و گمان کے ایسی جگہ سے کچہ مال ملے گا کہ جہاں سے کوئی توقع ملنے کی پہلے سے نہ ہوگی اور اس مال میں ان شاء اللہ خیر و برکت بھی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند