• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2857

    عنوان:

    786 کی کیا حقیقت ہے؟ کیا اسے بسم اللہ کی لکھا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    786 کی کیا حقیقت ہے؟ کیا اسے بسم اللہ کی لکھا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 2857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 93/ ل= 94/ ل

     

    786 نمبر آیت کریمہ بسم اللہ پر دال ہے، اور آیت کریمہ کا واجب الاحترام والتعظیم ہونا اور اس کو موقع اہانت و ذلت سے بچانا شرعاً واجب ہوتا ہے اورخط وغیرہ عام تحریرات عموماً ہرجگہ پڑی رہتی ہیں اگر آیت کریمہ لکھی جائے تو اس کا موقع ذلت واہانت بلکہ مواقع نجاست تک میں پڑجانا ظاہر ہے اس لیے اگر کوئی شخص اس آیت کریمہ کو موقع ذلت واہانت میں پڑنے سے بچانے کی نیت سے بجائے آیت کریمہ کے ۷۸۶ لکھ دے تو الأمور بمقاصدھا کے مطابق بلاشبہ جائز رہے گا۔ (نظام الفتاویٰ: ج۱ ص۳۹۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند