• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2845

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ شریعت میں پاگل کس کو کہتے ہیں؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ شریعت میں پاگل کس کو کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 157/ د= 25/ ک

     

    صاحب تلویح نے جنون (پاگل پن) کی تعریف یہ لکہی ہے، الجنون اختلال القوة الممیزة بین الأشیاء الحسنة والقبیحة المدرکة للعواقب، انسان کی اس قوت ممیزہ میں خلل واقع ہوجانا جس سے اشیاء کے حسن وقُبح میں تمیز ہوتی ہے اور اس کے عواقب و انجام کار کا ادراک ہوتا ہے۔ (شامی، ج۴ ص۸۳) پھر اس کے مختلف درجات ہوتے ہیں: جنونِ قاصر، جنونِ کامل غیر مطبق، جنون کامل مطبق۔ اور شریعت کے مختلف ابواب میں ہرایک کے احکام بھی جدا جدا ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند