• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2444

    عنوان: میری بیوی نے ایک خواب دیکھاہے، پہاڑوں پرپل بنا ہوا ہے اوروہ اس پل سے جارہی ہے، پل بہت اچھاہے، لیکن سنسان ہونے سے ...

    سوال:

    میری بیوی نے ایک خواب دیکھاہے، پہاڑوں پرپل بنا ہوا ہے اوروہ اس پل سے جارہی ہے، پل بہت اچھاہے، لیکن سنسان ہونے سے خوف بھی آرہا ہے۔ میری بیوی اس میں سے جارہی ہے تو اس نے کہا کہ یہ کتنا خوب صورت ہے تو میری بیوی نے میری آواز سنی، میں کہہ رہا تھا کہ: اللہ ہمیں پہاڑوں کے عذاب سے بچائیے! تو میری بیوی نے سوچا کہ اس کا کیا مطلب ہے پھر خود ہی اس کو خیال آگیاکہ اچھا یہ شاید زلزلہ ہے۔ کئی بار میں کہہ رہا ہوں کہ:ا للہ ہمیں پہاڑوں کے عذاب سے بچائیے! ویسے ہی میری بیوی کی آنکھ کھل گئی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1005/ د= 951/ د

     

    پہاڑوں کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر شرف و عزت اور بلندی سے کی جاتی ہے بذریعہ پل اس کو عبور کرنے کا مطلب ہے کہ شرف و عزت اس کو بسہولت حاصل ہوگی، بہت مشقت اور پریشانیاں جھیلنی نہیں پڑیں گی۔ پھر راستہ میں اپنے شوہر کی آواز سننے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی ر فیقہ حیات کے رفیق بنے رہیں گے ان کو اگرچہ کچھ پریشانیاں پیش آنے کا خطرہ ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھیں گے۔ خواب خود موثر بالذات نہیں ہوتے انسان کے ظاہر اعمال و احوال کا اعتبار ہوتا ہے کبھی پراگندہ خیالات اس میں دکھائی دیتے ہیں اور کبھی بطور اشارہٴ غیبی کوئی بات بتلائی جاتی ہے۔ دیکھنے والے کے حال کے اعتبار سے تعبیر مختلف بھی ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند