• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2248

    عنوان:

    خواب دیکھا تھا کہ آسمان میں زوردار زلزلہ آیاہے اور میں بھاگتاہوں ...

    سوال:

    میں نے کچھ دن پہلے خواب دیکھا تھا کہ آسمان میں زوردار زلزلہ آیاہے اور میں بھاگتاہوں ، مجھے لگتاہے کہ ابھی زمین پھٹ جائے گی اور میں بھاگتے ہوئے اپنے قریبی رشتے دار کے گھر جاتاہوں۔

    (۲) میں نے حفظ قرآن کا وفاق المدارس میں امتحان دیاہے ، امتحان سے قبل میں نے خواب دیکھا تھا کہ کعبتہ اللہ شریف ہمارے گھر میں ہے ، لیکن محسوس ہوتاہے کہ میں مدینہ میں ہوں اور میں کعبتہ اللہ کو ہاتھ لگاکر یہ دعا کرتاہوں یا الٰہی ! میراامتحان میں ۱۰۳/ نمبر آئے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 2248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1956/ ھ= 1522/ ھ

     

    (۱) ظاہری اور باطنی فتنوں اور ان کے نتائج کی کچھ جھلک آپ کو دکھادی گئی، اشارہ ہے کہ عبرت حاصل کرکے موت سے پہلے ہرشخص کو آخرت کے لیے تیاری کرنے میں جلدی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

    (۲) اخلاص کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم اور زیارتِ حرمین شریفین زادہما اللہ شرفاً و کرامة وہیبةً کی دولت آپ کو ان شاء اللہ عطا ہوگی اوران پر جو اجر و ثواب عند اللہ ملے گا وہ آپ کی امیدوں سے بہت زیادہ ہوگا، اللہ پاک مبارک فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند