• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2210

    عنوان: شرعی پیغام پہنچانے کی خاطر غیر محرم سے بات کرنا؟

    سوال:

    بیشک غیر محرم سے بات کرنا شرعا ناجائزہے، ہمارے یہاں انٹرنیٹ ہے میں صرف اس لیے چند لوگوں سے بات کرنا چاہ رہی ہوں کیونکہ یہاں اسلامی پیغامات آتے ہیں، اور مجھے بھی موقع ہے کہ کچھ باتیں ان تک پہنچا ؤں، کیا میرا صرف اسی کی خاطر بات کرنا درست ہے یا نہیں؟ براہ کرم، تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 879/ د= 838/ د

     

    کس طرح کے اسلامی پیغامات آپ کے پاس آتے ہیں؟ اور کہاں سے آتے ہیں؟ دوسروں کو پہنچانا ان کا کس قدر شرعی طور پر ضروری ہے؟ علاوہ بات کرنے کے اور کوئی دوسرا طریقہ پیغام رسانی کا نہیں ہے؟ اگر ضروری ہی ہے تو کیا صرف لکھ کر نہیں بھیجا جاسکتا؟ یا آپ کے شوہر و بھائی آپ کی طرف سے اس کام کو نہیں کرسکتے؟

    مذکورہ جواب آنے پر ان شاء اللہ آپ کے سوال کا جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند