• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1825

    عنوان: ایک خواب دیکھی تھی کہ میں ایک خوبصورت بڑے ہال سے با ہرہوں اور امام سعود الشریم کی قرات کی آواز باہر آ رہی ہے لیکن ...

    سوال: میراسوال خواب کے سے متعلق ہے ۔ میں کعبہ شریف کے اماموں عبدالراحمان سدیس اور سعود الشریم کی قرات سنا کرتی ہوں ، مجھے امام سدیس کی قرات زیا دہ پسندہے ۔ میں نے گذشتہ سال ایک خواب دیکھی تھی کہ میں ایک خوبصورت بڑے ہال سے با ہرہوں اور امام سعود الشریم کی قرات کی آواز باہر آ ر ہی ہے لیکن ہال کا دروازہ جو بہت خوبصورت اور بڑا تھا ، بند تھا۔ اس خواب کے بعد ہم نے حج کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہماری درخواست مسترد کردی گئی ۔ کیا اس خواب کا اس سے کو ئی تعلق ہے؟ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 1825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: / ب= 1124/ ب

     

    چونکہ آپ کو سعود الشریم کی قراء ت پسند نہیں ہے، اسی کو خواب میں ان کی قراء ت سے بے تعلقی دکھائی گئی ہے، کہ قراء ت کی آواز باہر آرہی ہے۔ آپ کو حج کی سعادت حاصل ہوگی مگر کچھ رکاوٹوں کے بعد۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند