• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1800

    عنوان:

    براہ کرم، مندرجہ ذیل موضوعات پر اہل حق کی اہم ، جامع اور مستند کتابوں کے بارے میں بتائیں۔ ۔۔۔۔ ؟؟

    سوال:

    براہ کرم، مندرجہ ذیل موضوعات پر اہل حق کی اہم ، جامع اور مستند کتابوں کے بارے میں بتائیں۔

     (۱) درس قرآن / تفسیر قرآن (ایسی کتابیں جنمیں تمام فرشتوں اور تمام پہلوؤں کا تذکرہ ہواور کسی دوسری تفسیر کی ضرورت نہ پڑے)

    (الف ) مولانا صوفی عبدالحمید خان سوطی کی کتاب Â’معالم العرفان فی دروس القرآن‘ (کچھ لوگوں کو مولانا عبیداللہ سندھی کے بارے میں اعتراض ہے۔ براہ کرم، اختصار کے ساتھ مولانا موصوف کی شخصیت اور ان کے عقائد کے سلسلے میں کچھ بتائیں)

    (ب) معارف القرآن Â…مولانا مفتی محمد شفیع رحمتہ اللہ علیہ (ت) معارف القرآن Â…مولاناادریس کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ

    (ث) مواہب الرحمانÂ… مولانا امیر علی مالیح آبادیرحمتہ اللہ علیہ

    (۲) (حالات حاضراہ کے مسائل کے لیے )آپ کے مسائل اور ان کا حل Â…مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمتہ اللہ علیہ۔ اور کوئی دوسری کتاب جس میں تقریبا حالات حاضرہ سے متعلق مسائل درج ہوں؟

    (۳)تقابل ادیان ( عیسائیت ، یہودیت ، روافض، شیعیہ ، غیر مقلدیت ، مودودیت وغیرہ، نیز مسلک دیوبند کے مطالعہ کے لیے کوئی کتاب(مطالعہ بریلویت کے طرز پر Â…علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب)

    (۴)جہاد ، اس موضوع پر بہت ساری کتابیں ہیں مگر میں ایسی کتاب چاہتاہوں جو روز مرہ کے پیش آمدہ مسائل اور احکام پر محیط ہو۔

    (۵) اہل حق کے ماہنامے اوریومیہ رسائل جوموجودہ حالات کے لیے مفیدہوں، جیسے ماہنامہÂ’ بینات‘…جامعہ بنوری ٹاؤن ، ماہنامہ الشریعہÂ…الشریعہ اکیڈمی گجرواڑا/ روز نامہ اسلام/ ضرب مئومن/ القلم ، ماہنامہ نصرت العلوم گجر واڑا،

    (۶) توحید ، خاص کر شرک فی التحکیم پر۔

    (۷) اسلامی سیاسی نظام ۔

    (۸) عقائد اہل سنت والجماعت ۔

    براہ کرم، ایک مکمل نصاب کے لیے مفید مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 1800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1505/ ھ= 1172/ ھ

     

    (۱) حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب و حضرت مولانا محمد ادریس صاحب رحمہمااللہ کی معارف القرآن مطالعہ میں رکھئے اورجہاں اٹکیں وہاں سے متعلق علمائے کرام سے مراجعت کرتے رہیے۔

    (۲) فتاویٰ محمودیہ اور احسن الفتاویٰ۔

    (۳) مذکورہ تمام فرق باطلہ اور اہل حق سے متعلق ایسی کوئی کتاب احقر کے علم میں نہیں کہ مجموعی اعتبار سے سب کا تقابل ہو اورمطالعہٴ بریلویت کے طرز پر ہو۔

    (۴) روزمرہ پیش آمدہ مسائل میں مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے استفسار کرتے رہیں۔

    (۵) ماہنامہ دارالعلوم دیوبند اور پندرہ روزہ آئینہٴ دارالعلوم دیوبند نیز ماہنامہ ندائے شاہی مراد آباد کا مزید اضافہ فرمالیں۔

    (۶) شرک فی التحکیم سے کیا مراد ہے؟

    (۷) خلافتِ راشدہ مصنفہ حضرت مولانا قاضی زین العابدین صاحب میرٹھی رحمہ اللہ نیز الامامة والسیاسة کا مطالعہ کریں۔

    (۸) شرح فقہ اکبر، شرح عقائد، شرح مواقف میں مکمل بحث ہے۔

    (۹) کیسا اور کن لوگوں کے لیے نصاب مقرر کرنے کے لیے مشورہ درکار ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند