• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1785

    عنوان:
    کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت عورتوں کو بھی ہوسکتی ہے؟

    سوال:

    میرا سوال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کے بارے میں ہے۔کیا صحابیہ رضی اللہ عنھن کے علاوہ کسی عورت نے آپ صلى الله عليه وسلم کوخواب میں دیکھاہے؟ اگر نہیں تو کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ میں نے پہلے بھی سوال کیا تھامگر اب تک جواب نہیں ملا ہے۔ براہ کرم، تمام سوالات کے جوابات دیں۔

    جواب نمبر: 1785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 604/ د= 610/ د

     

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ممکن ہے، جس طرح نیک صالح دین دار مردوں کو زیارت ہوتی ہے اسی طرح عورتوں کو بھی ہوسکتی ہے۔ آپ کے سوال کا منشاء اور اشکال کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی، وضاحت کے ساتھ لکھیں۔ آپ نے پہلے کب سوال کیا تھا؟ اگر سوال دارالافتاء میں آیا ہوگا تو جواب یقینا گیا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند