• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177747

    عنوان: رمضان کے مہینے میں ۲۳ کی شب کو میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک ایسے انسان کے ساتھ حج کے لیے جا رہی ہوں...

    سوال: رمضان کے مہینے میں ۲۳ کی شب کو میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک ایسے انسان کے ساتھ حج کے لیے جا رہی ہوں جو کہ فی لحال میرا غیر محرم ہے۔ لیکن خواب میں وہ میرا محرم بن کر میرا ہاتھ تھام کر میرے ساتھ حج کے لیے جا رہا ہے۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان کر دیجئے۔

    جواب نمبر: 177747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:667-508/N=8/1441

    ان شاء اللہ آپ کو حج بیت اللہ کی توفیق ہوگی۔ اور جو غیرمحرم خواب میں محرم نظر آیا، وہ یا تو آیندہ آپ کا محرم ہوجائے گا یا آپ کے محارم میں کوئی ایسا شخص ہوگا، جس میں اُس غیر محرم کا کوئی خاص وصف بایا جاتا ہو اور خواب سے اُسے محرم کی طرف اشارہ کیا گیا ہے یا خواب میں یہ اشارہ ہوگا کہ آپ غیرمحارم سے پردہ کا خاص اہتمام کریں؛ تاکہ اعمالِ صالحہ کی بھرپور برکتیں حاصل ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند