• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 177326

    عنوان: خواب میں خود کو پیشاب کرتے دیکھتا تھا اور دروازہ بند نہیں ہوتا تھا...

    سوال: پہلے میں خواب میں خود کو پیشاب کرتے دیکھتا تھا اور دروازہ بند نہیں ہوتا تھا۔ اس بار یہ دیکھا کہ میں ایک عمارت میں ہوں۔ وضو سے پہلے پیشاب کی حاجت ہوئی۔ عمارت میں کوئی ٹوائلٹ نہیں مل رہا۔ پھر ایک ملا تو وہ بند تھا۔ میں انتظار میں کھڑا ہوا تو پیچھے کچھ خواتین بھی تھیں۔ مجھ سے پیچھے کھڑی خاتون چپکنے اور غلط حرکت کی کوشش کرتی ہے۔ میں اس سے پیچھا چھڑانے کی اور دھکا دے کر ہٹانے کی کوشش میں ہوں۔

    جواب نمبر: 177326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 673-615/M=07/1441

    پہلے اور بعد کے خوابوں میں اشارہ ہے کہ پہلے آپ میں دینی غیرت و اتباع شریعت کی کمی تھی، بعد میں گناہ سے بچنے کا کچھ اہتمام پیدا ہوا ہے ، تاہم اب بھی مزید گناہوں سے بچنے کی مکمل کوشش اور اعمال صالحہ کا پورا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند