• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176797

    عنوان: والدین کو چھوڑ کر شادی شدہ جوڑے کا الگ تھلگ گھر سے باہر رہنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان دین متین و علمائے کرام اس سلسلے میں کہ اگر گھر میں بیوی کو رکھ کر خود کسی نوکری کے لئے چلا جائے تو اسے خوف ہے کہ اسکی بیوی کی عزت و آبرو خطرے میں ہے خود اپنوں سے ہی ایسا خوف ہے تو کیا ایسی صورت میں والدین کو تنہا چھوڑ کر کسی دوسری جگہ رہائش اختیار کی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 176797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:520-467/SD=7/1441

    بیوی کا آپ کے والدین کے ساتھ رہنا شرعا ضروری نہیں ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ بیوی کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں، جائز ہے ؛ البتہ وقتا فوقتا والدین سے ملاقات و زیارت کرتے رہیں اور اگر والدین بیمار ہوں، یا انھیں خدمت کی ضرورت ہو تو ان کے علاج وخدمت کی فکر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند