• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 176234

    عنوان: كیا جنات وشیاطین مسجد میں داخل ہوسكتے ہیں؟

    سوال: امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے ، میں کچھ سوالات کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، میرا پہلا سوال ہے کہ کیا مساجد میں شیاطین و جنات داخل ہوسکتے ہیں یا نہیں اور کیا وہ وہاں رہائش پذیر ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ اور ان کی عموماً رہائش گاہ کہاں ہوتی ہے ؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا گددوں اور بستروں پر نماز ہوجاتی ہے کیا؟ چاہے وہ کسی اونچی یا زمینی نشست و جگہ پر ہی کیوں نہ پڑھے ہوں؟ اور میرا تیسرا سوال یہ ہے کہ کیا جنات و شیاطین کسی مخلوخ کے اندر داخل ہوکر اپنی مرضی سے اسے کنٹرول کرسکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم مجھے جلد از جلد مفصل و مدلل جواب ارسال فرماکر بحوالہ شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر. مجھے امید ہے کہ آپ مجھے میرے سوالات کے جوابات مؤثر انداز سے دیں گے جیسا کہ آپ ماشاء اللہ بخوبی تمام لوگوں کے دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 176234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-483/H=05/1441

    (۱) شیاطین و جنات مسجد میں داخل ہو سکتے ہیں۔ عن أنس رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رصوا صفوفکم وقاربوا بینہا وحاذوا بالاعناق فوالذی نفسی بیدہ إنی لاریٰ الشیطان یدخل من خلل الصف کانہا الحذف رواہ ابوداوٴد فی باب تسویة الصف فی الفصل الثانی (مشکاة شریف، ص: ۹۸) جب شیطان داخل ہو سکتا ہے تو جنات کے داخل ہونے میں بدرجہ اولیٰ کچھ استبعاد نہیں ہے۔

    (۲) گدوں اور بستروں کی کیفیات لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔

    (۳) بعض مرتبہ ایسا بھی ہو جاتا ہے اور ایسا ہونا ناممکن نہیں ہے نہ عقلاً نہ ہی شرعاً حدیث شریف میں ہے کہ شیطان انسان کے جسم میں مثل خون کے گردش کرتا ہے۔ ان الشیطان یجری من الانسان مجری الدم (بخاری شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند