متفرقات - دیگر

India

سوال # 176032

اگر کوئی مسلمان بیمار ہو جاتا ہے اور اس کا مرض بہت زیادہ شدید قسم کا ہے جس میں بہت پیسے خرچ ہوں گے اور اللہ کی مہربانی سے علاج سے صحتیاب ہونے کی امید ہے اور اس شخص کے پاس علاج کے لئے پیسے بھی ہیں، لیکن وہ علاج نہیں کرتا ہے ، اور اس کا انتقال ہو جاتا ہے ، کیا یہ خودکشی ہوگی؟

Published on: Jan 12, 2020

جواب # 176032

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:575-449/H=5/1441



یہ صورت خودکشی میں داخل نہیں ہے۔



---------------------



جواب صحیح ہے البتہ استطاعت کے باوجود علاج میں بخل کرنا مذموم وناجائز ہے لہٰذا صورت مسئولہ میں شخص مذکور کو گناہ ہوگا۔ (ن)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات