• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174906

    عنوان: علماء کو شوشل میڈیا پر بات كرنی چاہیے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا علماء کو شوشل میڈیا پر کوئی بات کرنی چاہئے جہاں کافی لوگ اگر غلط تبصرے کرتے ہیں جو اسلام کے خلاف ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:176-158/L=3/1441

    عام حالات میں علماء کو سوشل میڈیا پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے ،اس میں دیگر خرابیوں کے ساتھ ایک خرابی وہ بھی ہے جس کا تذکرہ آپ نے کررکھا ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ غلط تبصرے بھی کرتے ہیں اور عوام کا علماء پر نازیبا تبصرہ کرنا صحیح نہیں؛البتہ خاص حالات مستثنی ہوسکتے ہیں ۔

    ولا یجوز للرجل من العوام أن یأمر بالمعروف للقاضی والمفتی والعالم الذی اشتہر لأنہ إساء ة فی الأدب، ولأنہ ربما کان بہ ضررہ فی ذلک والعامی لا یفہم ذلک کذا فی الغرائب. (الفتاوی الہندیة: 5/353)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند