• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174702

    عنوان: انورٹر کا انتظام ناظم مدرسہ کے ذمہ ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کسی مدرسہ میں استاذ حضرات بچوں کو پڑھاتے ہیں اور مدرسہ کے احاطہ میں ہی انکی آرام گاہ ہیں تو ان کے لئے لائٹ پنکھے کا انتظام بجلی سے ہے لائٹ جانے کے بعد بہت دقت ہوتی ہے تو انورٹر کا انتظام ناظم مدرسہ کے ذمہ ہے یا کسی اور کے مفصل جواب عنایت فرمائیں۔ عین و نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 174702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:209-149/sd=3/1441

    اگر مالی اعتبار سے مدرسہ میں وسعت ہو تو ناظم مدرسہ کو کم از کم پنکھے کے بغیرانویٹر کی لائٹ کا انتظام کرنا چاہیے اور اگر مالی تنگی ہو، تو کسی صاحب خیر کو اس طرف متوجہ کیا جاسکتا ہے ، باقی تنگی کی صورت میں انویٹر کا انتظام ناظم کے ذمہ ضروری نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند