• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174575

    عنوان: خواب كی تعبیر كیا ہے؟

    سوال: میں ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی تھی لیکن اسکا نکاح کسی اور سے ہوگیا۔ وہ میرے خواب میں کئی دفعہ آئی ہے،کبھی ہم ساتھ میں ہوتے ہیں انجان جگہ پر، کبھی میرے گھر میں اور میں اسے دیکھ کر بہت روتا ہوں۔ برائے کرم اسکی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 174575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 248-147/SN=03/1441

    اس طرح کے خواب اضغاثِ احلام (پراگندہ خیالات) اور مکائد شیطان کے قبیل سے ہیں، آپ اس لڑکی کے بارے میں سوچنا ہی چھوڑ دیں، اگر کبھی خیال آجائے تولاحول پڑھ کر دھیان دوسری طرف منتقل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند