• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174494

    عنوان: خواب دیکھا کہ میرے والد نے مجھ سے کہا کہ چلو میں تمہیں اللہ پاک سے ملواتا ہوں ....

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میرے والد نے مجھ سے کہا کہ چلو میں تمہیں اللہ پاک سے ملواتا ہوں ، میں نے کہا چلئے ابو، ہم پھر ایک زمین کے حصے پر کھڑے ہوگئے وہ اندر دھنستا چلا گیا اور جاکر ایک خوبصورت سی جگہ پر رکے وہاں ایک بزرگ تھے ، میرے ابو نے کہا کہ انہیں سجدہ مت کرنا یہ اللہ پاک نہیں ہے ، میں پھر آگے چلی گئی وہاں میں نے دیکھا کہ غار حرا ء میرے سامنے ہے پر میں اسے دور سے دیکھ رہی ہوں اور وہ جگہ طرح طرح کارنگ بدل رہی ہے ، کبھی ہریالی کبھی پانی کے جھڑنے ، کبھی برف کے گالے ،میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی مجھے ، پھر احساس ہوتاہے کہ میں جنت میں آئی ہوں، وہاں میرے بڑے بھائی اور میرے پورا گھر ہے ، میں بہت خوش تھی۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ میں اکثر ایسے خواب دیکھتی رہتی ہوں جس میں اللہ پاک کا نام لکھا ہوا آتاہے اور میں جنت میں ہوں۔اور میں قرآن پڑھتی ہوں اور کلمہ بھی۔

    جواب نمبر: 174494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-198/B=03/1441

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو آئندہ نیک اعمال کی توفیق ہوگی۔ اور انہیں کرنے کے بعد آپ جنت میں جائیں گی اور طرح طرح کی چیزوں سے لطف اندوز ہوں گی اور خوش ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند