• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174356

    عنوان: ماں کا ستر بیٹے کے سامنے كتنا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ماں کا ستر بیٹے کے سامنے کتنا ہے؟ کیا وہی ہے جو غیر محرم کے لیے ہے؟یا کچھ اور؟ براہ کرم، مدلل جواب سے مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 268-210/B=03/1441

    غیر محرم کے لئے عورت کا ستر ہتھیلی اور قدم کے علاوہ پورا بدن ہے؛ البتہ ماں اپنے بیٹوں اور دیگر محارم (جن سے نکاح ہمیشہ کے لئے حرام ہے) کے سامنے چہرہ دونوں ہاتھ اور پنڈلیاں کھول سکتی ہے، اسی طرح سینہ اور اس کے مقابل پیٹھ کا حصہ بوقت ضرورت کھل جائے تو کوئی حرج نہیں؛ لیکن سینہ و پیٹھ چھپائے رکھنا ہی بہتر ہے، ان کے علاوہ بقیہ اعضاء بیٹوں اور دیگر محارم سے بھی چھپانا ضروری ہے۔ وینظر ․․․․․․ من محرمہ ہي من لایحلّ لہ نکاحہا أبداً، إلی الرأس والوجہ والصدر والساق والعضد إن أمن شہوتہ وإلاّ لا ، لا إلی الظّہر والبطن والفخذ ، وأصلہ قولہ تعالی: ”ولا یبدین زینتہنّ إلاّ لبعولتہن الخ“ وتلک المذکورات مواضع الزینة بخلاف الظّہر ونحوہ ۔ (الدر المختارات، کتاب الحظر والإباحة ، ۹/۵۲۸، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند