• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 173011

    عنوان: ایك ہی مشین یا قینچی بغل اور زیر ناف كے لیے استعمال كرنا؟

    سوال: کیا داڑھی سیٹ کرنے والی الیکٹرانک مشین یا قینچی کو داڑھی سیٹ کرنے کے علاوہ بغل اور زیر ناف کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں یا داڑھی کے لئے الگ ہو اور زیر ناف کے لیے الگ؟

    جواب نمبر: 173011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1435-1170/B=01/1441

    ناجائز نہیں؛ البتہ زیر ناف جگہ چونکہ گندی اور گھناونی جگہ مانی جاتی ہے اس لئے یہاں کے بال کو صاف کرنے کے لئے علیحدہ مشین ہو تو اچھا ہے، ایک ہی مشین سے زیر ناف بال صاف کیا جائے پھر اسی مشین کو ڈاڑھی کے لئے استعمال کیا جائے اس سے طبیعت میں گھن پیدا ہوتی ہے اور ہر آدمی اس میں کراہت محسوس کرتا ہے، اس لئے الگ ہی الگ مشین ہونی چاہئے۔ اور مسلمان کے لئے ڈاڑھی مونڈانا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند