• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172926

    عنوان: والد كی چیز بغیر اجازت استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا کوئی اولاد اپنے باپ کی چیز بغیر اجازت کے استعمال کر سکتا ہے یا اولاد کو حق ہے کہ باپ کی چیز بغیر اجازت کے استعمال کر لیں مثلا گاڑی وغیرہ باپ کی اجازت کے بغیر استعمال کر سکتا ہے ؟ براہ کرم تشفی بخش و مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین و کرم ہوگا ۔

    جواب نمبر: 172926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1376-1026/B=12/1440

    بیٹا اپنے باپ کے مزاج کو زیادہ پہچانتا ہے، اسے معلوم ہے کہ اگر میں نے ابا جان کی گاڑی چلائی تو وہ کچھ نہیں کہیں گے تو ایسی حالت میں بیٹا اپنے باپ کی گاڑی استعمال کر سکتا ہے۔ اور اگر بیٹا جانتا ہے کہ والد صاحب اپنی گاڑی کسی کو چھونے نہیں دیتے، سخت ناراض ہوتے ہیں تو ایسی حالت میں بیٹے کو ان کی گاڑی استعمال کرنا اور انہیں ناراض کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند