• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172844

    عنوان: میں نے آج صبح خواب دیکھا ہے کہ میں ایک نوزائیدہ بچے کو اٹھاکر فیڈر سے دود پلا رہا ہوں...

    سوال: میں نے آج صبح خواب دیکھا ہے کہ میں ایک نوزائیدہ بچے کو اٹھاکر فیڈر سے دود پلا رہا ہوں جو کے میری چھوٹی سالی کی شکل کا ہے اور اس نے پیشاب کیاہوا ہے ۔میری بیوی چار ماہ سے حمل سے ہے ۔معلوم کرنا ہے کہ اس کی تعبیر کیا ہوگی؟ جبکہ ہماری ایک بیٹی پہلے بھی ہے اور ابھی بہت دعا کی ہے کہ بیٹا ہو۔ اور کیا میں یہ خواب اپنی بیوی کو بتا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 172844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1297-1148/B=01/1441

    اس خواب سے اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے گھر میں بچہ پیدا ہوگا۔ خواب بیوی کو بتا سکتے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی تمنا اور آرزو کو پورا فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند