• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172733

    عنوان: خواب اس طرح ہے کہ میں محلے کی مسجد میں اور بھی لوگ مسجد میں اپنی عبادت میں...

    سوال: بندہ ناچیز ایک نہایت ہی گناہ گار بندہ ہے جس کی نمازیں بھی پاپندی سے نہیں ہوتی اللہ کے احکاموں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہو ں ، جیسے بھی ممکن ہو سکے فی الحال ایک معقول نوکری کر رہا ہوں لیکن نوکری چھوڑکر کوئی ہلال کاروبار کرنے کی خواہش ہے پچھلے سال سے مگر کامیابی نہیں مل رہی ہے ۔ نوکری کی وجہ سے نمازیں بھی وقت پر نہیں ہو پاتی ہے ۔ بہر حال میں نے رمضاں میں ایک خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر کے متعلق اپ سے رجوع کیا ہے ۔ مجھے وظائف اور عملیا ت شوق ہے اور کچھ ورد اور اذکار کر تا رہتا ہوں رمضان کی کون سی تاریخ تھی یہ تو یاد نہیں ہے خواب اس طرح ہے کہ میں محلے کی مسجد میں اور بھی لوگ مسجد میں اپنی عبادت میں مصروف ہے ہمارے مسجد کی وضو کے پانی ٹنکی زمیں میں بنی ہوئی اچانک یہ محسوس ہوتا ہے کے نالی کا گندہ پانی کہیں سے آ رہے اور عنقریب وہ وضو کے پانی مل جائے میں اور مسجد کے کچھ دوسرے لوگ مل کر گندگی اور گندے پانی ہو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور میرے کانوں میں یہ آواز آتی ہے کہ لا الہ الا اللہ سب سے افضل ذکر ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ میں نے اس خواب کا ذکر ابھی تک کسی سے نہیں کیا ہے ۔

    جواب نمبر: 172733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1219-1063/D=12/1440

    حلال کاروبار کی فکر رکھیں لیکن انتظام ہونے سے پہلے نوکری سے دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ حلال ذریعہ آمدنی کا فراہم ہونا بھی نعمت خداوندی ہے؛ البتہ نوکری کے دوران نمازوں کا اہتمام رکھیں کوشش کریں کہ کوئی نماز قضا نہ ہونے پائے اور جماعت سے ادا کرنے کا نظم کرلیں تو اور بہتر ہے۔

    خواب میں جو بات آپ نے دیکھی یہ پراگندہ خیالات کے قبیل سے بھی ہو سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ زندگی میں اچھے اعمال کے ساتھ کسی برے عمل کی بھی آمیزش ہورہی ہو یا آمدنی میں کوئی غلط طریقے کی آمدنی شامل ہو رہی ہو لہٰذا اپنے اعمال اور احوال پر نظر کرکے اگر اصلاح کی ضرورت ہو تو اصلاح کرلیں اور بہتر ہے کہ کسی شیخ طریقت سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند