• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172718

    عنوان: ہبہ کیسے کیا جاتاہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ ہبہ کیسے کیا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 172718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1261-1088/D=1/1441

    جس چیز کا ہبہ کرنا ہے اس کو متعین اور اپنی ملکیت سے ممتاز اور الگ کرکے، ہبہ کے الفاظ کہہ کر اس شخص کی تحویل اور قبضے میں دیدیا جائے جس کو ہبہ کرنا ہے، اور اپنا مالکانہ تصرف اس سے ختم کر لیا جائے، یہ ہبہ کرنے کا طریقہ ہے۔ في الملتقی: وتصح بإیجاب و قبول، وتتم بالقبض الکامل ۔ (۳/۴۸۹، ط: فقیہ الأمة) وفیہ: وتصح ہبة مشاع لاتحل القسمة لا ما یحتملہا ۔ (۳/۴۹۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند