• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172629

    عنوان: خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے گھر میں آم کا ایک گھنا درخت ہے...

    سوال: یہ خواب میں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عصر سے پہلے دیکھا ۔ خواب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے گھر میں آم کا ایک گھنا درخت ہے (حقیقت میں ایسا کوئی درخت ہمارے گھر میں نہیں ہے )۔ اور اس درخت میں آم کے پھول آگئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پھول سبز آموں میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور درخت ان آموں سے لدا ہوتا ہے ۔

    جواب نمبر: 172629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1089-936/sd=12/1440

    خواب میں رزق کی کشادگی کی طرف اشارہ ہے معلوم ہوتا ہے، ان شاء اللہ حلال رزق میں فراوانی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند