• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 172606

    عنوان: قرض كی ادائیگی كس طرح كی جائے؟

    سوال: زید نے بکر کو سن 1995 عیسوی میں 1,00,000ایک لاکھ روپے دئے اور قرض کی ادائیگی کے بارے میں یہ کہہ دیا کہ اس کو کسی بھی وقت کار خیر میں لگا دینا، اب سن 2019عیسوی میں اس کو ادا کرنے کیلئے کیا زید 1995 میں سونے کی قیمت اور سن 2019 کی سونے کی قیمت سے اس کو موازنہ کریگا یا صرف 1,00,0000لاکھ روپے ہی کار خیر میں لگائگا، براہ کرم رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 172606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1346-1113/H=12/1440

    زید کا دیا ہوا قرض اب آپ ایک لاکھ روپئے زید ہی کو واپس کردیں خود زید صاحب ہی جس کارِخیر میں چاہیں گے خرچ کردیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند