• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171809

    عنوان: خواب میں سانپ کو چھیڑنا

    سوال: میرے دوست ہیں جو مسسل چار پانچ دن سے ایک ہی جیسا خواب دیکھ رہے ہیں اور خواب میں سانپ دیکھتے ہیں کبھی یہ صاحب سانپ کو بیٹھے ہوئے گھورتے ہیں تو کبھی اس کو چیڑتے ہیں اور جب آنکھ کھلتی ہے تو پانی پی کر سو جاتے ہیں مگر جب نیند آتی ہے تو پھر وہی خواب دوبارہ آتا ہے اور ایک عجیب بات یہ ہے کہ جہاں تک دیکھ کر جاگے تھے وہیں سے دوبارہ شروع ہوجاتا ہے مہربانی کرکے جلدی جواب دیں وہ صاحب بہت پریشان ہیں اللہ تعالی آپ حضرات کے علم میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

    جواب نمبر: 171809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1208-1004/H=11/1440

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب (آپ کے دوست) کا حصولِ مال کی طرف میلان بڑھا ہوا ہے ان سے کہہ دیں کہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی کتاب فضائل صدقات کا مطالعہ یا سننے سنانے کا اہتمام رکھیں اللہ پاک تمام فتن سے سب کی حفاظت فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند