• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171661

    عنوان: كیا او بی سی سرٹیفكٹ بنوانا درست ہے؟

    سوال: میں غریب آدمی ہوں جنرل میں آتا ہوں میرے بچے اسکول میں پڑھتے ہیں او بی سی سرٹیفکٹ بنوانا چاہتا ہوں بچے کو کوئی فائدہ ہو، شریعت کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 171661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1086-860/B=10/1440

    اگر آپ کے اندر او بی سی کے شرائط پائے جاتے ہیں اور ان کے حدود میں داخل ہیں تو پھر صحیح صحیح فارم بھر کر او بی سی سرٹیفکیٹ بنواسکتے ہیں اور اگر آپ ان کے حدود و شرائط پورے نہیں کر رہے ہیں تو جھوٹ اور غلط لکھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند