• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171641

    عنوان: والد صاحب اکثر خواب میں صحت و تندرست اوراچھے لباس میں دكھائی دیتے ہیں

    سوال: میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہوں گے آپ سے ایک تعبیرمعلوم کرنا چاہتا ہوں ،ابھی،۳،دن ہوا میرے والد صاحب کاانتقال ہوگیا،والد صاحب ۲ سال بیمار رہتے تھے ان کی صحت کے لیے میں روزآنہ بلاناغہ اللہ سے روروکرکے دعاکرتا تھا ،تووالد صاحب کبھی ہفتے میں کبھی پندرہ دن میں اکثرخواب میں صحت و تندرست اوراچھے لباس میں دکھای جیسے بیماری سے پہلے تھے بالکل ویسے ہی دکھائی دیتے۔ براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں اورمیری والدہ کے لیے خاص طور سے آپ سے دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 171641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:975-784/sn=11/1440

    ما شاء اللہ خواب مبارک ہے،آپ کے والد مرحوم قبر میں اچھی حالت میں ہیں، خواب میں اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے،آپ ان کے لئے ہمیشہ صدقہ خیرات اور تلاوت وغیرہ کے ذریعہ ایصالِ ثواب کرتے رہیں۔ اللہ تعالی آپ کی والدہ محترمہ کو صحت وعافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند