متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 171627
جواب نمبر: 17162701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1021-909/M=10/1440
جی ہاں، ماں کی دعا بھی لگتی ہے اور بددعا بھی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
(شوال کا پہلا ہفتہ یا دوسرا ہفتہ)بروز منگل یا بدھ کی درمیان شب تقریباً ایک بجے رات کومیں نے خواب دیکھا کہ میں مدینہ منورہ کے صحن میں ہوں اور بارش ہورہی ہے میں مسجد نبوی میں جاتاہوں اور روضہ مبارک کی جالیوں کے پاس جاکر بھیجتا ہوں تو بارش کا پانی اندر تک آتا ہے تقریباً ٹخنوں تک آجاتا ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اتنا پانی بھر رہا ہے تو یہ اب کیسے نکلے گا؟ ابھی سوچ ہی رہا ہوتا ہوں کہ روضہ کا دروازہ کھلتا ہے اور اس میں سے ایک آدمی نکلتے ہیں میں سوچتا ہوں کہ یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوسکتے ہیں ان کا حلیہ بھی بڑا پر نور ہوتا ہے۔ انھوں نے سفید عبا پہنی ہوئی ہے او رسر مبارک پر عمامہ بندھا ہوا ہے آپ کی کالی داڑھی مبارک ہے، کالی بڑی آنکھیں ہیں، فربہ جسم ہے اور بال مبارک کانوں کی لو مبارک تک آرہے ہیں (میں ان کا آدھا آدھا کر کے پورا چہرہ مبارک دیکھتا تھا)۔ وہ روضہ کے دروازے سے باہر آتے ہیں اور سیدھے صحن میں جاتے ہیں او راپنے ہاتھوں کو پھیلا کر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بارش سے لطف اندوز ہورہے ہوں۔پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ برائے مہربانی مجھے اس خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں، تاکہ اس بے چین دل کو قرار آئے اور آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔
1164 مناظرحمد، نعت ، اور اصلاحی اشعار پڑھنا
900 مناظرماحول کے خوف سے ڈاڑھی نہ رکھنا، نماز ترک کردینا وغیرہ
1222 مناظرمفتی صاحب شریعت اسلامی میں 786/92 کی کیا حیثیت ہے کیا یہ حقیقت میں مبارک ، قابل احترام ہے جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں یا پھر یہ بدعت ہے؟ (۲) میں جانوروں کاڈاکٹر ہوں اس لیے دن بھر جانوروں کے علاج کرنے میں ان کے پیشاب اور گوبرکی چھینٹیں کپڑوں پر اڑتی ہیں جس سے بہت بے چینی محسوس کرتا ہوں۔اس کے بارے میں کیا حکم ہے کیامیں کپڑوں کو بدل کر نماز پڑھو ں یا پھر پانی سے پوچھ کر نمازاد ا کرسکتا ہوں؟ (۳)میں سرکاری ڈاکٹر ہوں ڈیوٹی کے وقت کے علاوہ رات میں دن میں بے وقت لوگ آکر دس کلومیٹر سے بھی دور علاج کروانے کے لیے لے کر جاتے ہیں۔ اس وقت سرکاری دوائیاں استعمال کرکے مناسب فیس لینا کیسا ہے؟ اگر دوائیاں خرید کر جائیں گے تو بہت مہنگا پڑتاہے اگر ہم سرکاری دوائی ہونے کی وجہ سے فیس نہ لیں تو کوئی بھی جانوروں کو اسپتال میں نہیں لائے گا سب اپنی کھیتی میں آکر علاج کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے نہ عبادت کا موقع دیں گے نہ ہی کھانے اور سونے دیں گے۔ اس حالت میں ایک دیند ار آدمی کو کیا کرنا چاہیے؟
2788 مناظرحضرت میں نے ایک بہت ہی عجیب و غریب خواب دیکھا اوروہ بھی رات کے آخری حصہ میں۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ایک چھت پر بیٹھی ہوں جو کہ میرے خیال کے مطابق تیسری منزل کی چھت (صحن کی طرح) ہے۔ پہلے میں اور میری بہن کچھ باتیں کررہے ہوتے ہیں جیسے آسمان پر ایک طرف دیکھ کر ہم بحث کرتی ہیں کہ وہ جو نظر آرہی ہے وہ چاندکی روشنی ہے یا سورج کی (چاند یاسورج میں سے کوئی بھی خواب میں نظر نہیں آیا)۔ اس کے بعد ہم دیکھتے ہیں کہ ہم جس چھت پر بیٹھے ہیں اس کے باہر ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ بلاشبہ سمندر کا پانی اور اس کی سطح بالکل ہماری چھت تک پہنچ گئی ہے۔ سب توبہ اور استغفار کرنا شروع کردیتے ہیں کہ یہ اللہ کا عذاب آگیا ہے۔ سمندر کا پانی صاف شفاف اور سفید بلکہ بہت چمک دار ہوتا ہے اور لہریں ایسے موجیں مار رہی ہوتی ہیں جیسے بے چین ہورہی ہیں کہ ان کو چھوڑ دیا جائے۔ دو یا تین بار ایسا ہوتا ہے کہ میں سائڈ کی دیوار سے ...........
2875 مناظر