• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171381

    عنوان: خواب دیکھا کہ ایک سفید چمکیلی مچھلی ایک کالی مچھلی کو کھا جاتی ہے

    سوال: ایک خواب دیکھا کہ ایک سفید چمکیلی مچھلی ایک کالی مچھلی کو کھا جاتی ہے پھر ایک اس سے بڑی کالی مچھلی اس سفید مچھلی کو کہا جاتی ہے پھر اس سے بڑی سفید مچھلی اس کالی مچھلی کو کھا جاتی ہے پھر کالی مچھلی کی رانی جو ایک عورت کی شکل کی ہوتی ہے باہرآتی ہے اور ایک بہت بڑی کالی مچھلی آتی ہے جس کو دیکھ کر وہ سفید مچھلی گھود اس کا کھانا بن جاتی ہے اور اس کے پاس جاکے اس کے ہتھیلی میں سما جاتی ہے پھر وہ بڑی مچھلی غائب ہو جاتی ہے اور وہ رانی مچھلی ایک دیوار میں پائپ کو توڑ دیتی ہے جس سے پا نی بہت تیز بہتا جس کی وجہ سے میں سمندر کے اندر جاکے دیکھ نہیں پاتا ہوں ۔

    جواب نمبر: 171381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1072-886/D=10/1440

    یہ پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف دھیان نہ دیں اور جب ایسے خیالات خواب میں نظر آئیں تو آنکھ کھلنے پر لاحول ولا قوة إلا باللہ پڑھ لیں اور بائیں جانب تھوک دیں اور یہ دعا پڑھیں اللہم إنی أعوذبک من شرّ ہذہالروٴیا وشرّ الشیطٰن ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند