• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 171274

    عنوان: میرے بہنوئی نے خواب دیکھا کہ کچھ آدمی سفید لباس میں میرے پاس آئے ...

    سوال: حضرات مفتیان کرام میرے بہنوئی نے خواب دیکھا کہ کچھ آدمی سفید لباس میں میرے پاس آئے اور مجھ سے کہنے لگے ہمارے ساتھ چلو میں نے انکے ساتھ جانے سے انکار کردیا لیکن وہ نہیں مانے اور مجھے لے جانے کیلئے زبردستی کرنے لگے لیکن میں نے پھر انکار کردیا اس خواب سے میری بہن بہت پریشان ہے۔ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1024-865/D=10/1440

    خواب سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ پراگندہ ذہنی خیالات ہیں جو خواب کی شکل میں نظر آگئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند