• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170969

    عنوان: ڈاڑھی كی حدود كیا ہیں؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ میرے چہرے پر داڑھی کم ہے۔کنپٹی سے لیکر کان کی لو تک ہے اور پھر تھڈی پر ہے گالوں پر نہ کے برابر ہے۔ جب کان کے پاس یا اوپر کے جبڑے کے بال بڑھ جاتے ہیں تو وہ چہرے پر اچھے نہیں ۔ لگتے ہیں کیا میں ان بالوں کو کتروا کر چھوٹا کروا سکتا ہوں یا نہیں۔ مزید یہ بھی بتانے کی مہربانی کریں کہ اوپر کا جبڑا کہاں تک مانا جاتا ہے۔

    جواب نمبر: 170969

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 946-875/M=10/1440

    جو بال داڑھی کی حد میں داخل ہیں اُن کو ایک مشت ہونے سے پہلے کتروانا جائز نہیں۔ اور داڑھی کی حد کنپٹی کے پاس ابھری ہوئی ہڈی کا جو سخت حصہ ہے وہاں سے لے کر دوسری کنپٹی کے برابر ابھری ہوئی ہڈی تک ہے اور نیچے والے ہونٹ سے لے کر تھوڑی کے نیچے تک جو بال آئیں وہ سب داڑھی میں داخل ہیں، ان کا حکم اوپر لکھا گیا، ہاں جو بال داڑھی کی حد سے باہر ہیں جیسے کنپٹی کے پاس ابھری ہوئی ہڈی سے اوپر کے بال یا حلقوم کے بال یا رخسار کے بال اِن کو کاٹنے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند