متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 170792
جواب نمبر: 17079201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1094-917/H=09/1440
ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ حلال مال یا مسرت وخوشی اللہ پاک کی طرف سے عطاء ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے خواب میں اپنے چچا کو دیکھا جو کہ اب زندہ نہیں ہیں۔ خواب کے اندر میں سائیکل پر ہوں اورروڈ پر غلط راستہ پر جارہا ہوں یعنی مخالف سمت میں جس میں ٹریفک میری جانب آرہا ہے۔ میں ان کو دیکھتا ہوں اور وہ ناراض ہیں اور میں ان کو نظر انداز کردیتا ہوں۔دوبارہ میں ان کو دیکھتا ہوں اورمیں اپنے سالے کو اپنے ساتھ لے جارہا ہوں،وہ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ کیوں تم غلط سمت میں جارہے ہو، اور تم کیوں اپنے سالے کو لے جارہے ہو، اس کو تمہیں لے جانا چاہیے کیوں کہ اس کی بہن تمہارے گھر میں ہے ، اس طرح کی چیزیں مت کرو جو کہ مناسب نہیں ہے اورتم پرانی مسجد کے علماء سے پوچھ سکتے ہو جو آپ کی رہنمائی کریں گے۔
2256 مناظرمیں ایک خواب کے سلسلے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں مسجد نبوی کے سامنے تھا اور میں گنبد خضرا کے اوپر نظریں جمائے ہوئے تھا، غور سے دیکھتے دیکھتے میری نگاہ نیچے آجاتی تھی، مسجد شریف کا دروازہ بھی مجھے، نظر آرہا تھا اور میری نظریں دوبارہ اٹھ جاتی تھیں۔ ایسا کئی بار ہوا، میں مسجد نبوی کے دروازے سے داخل ہی ہونے والا تھا کہ نیند کھل گئی۔
3636 مناظرامام صاحب کا بچوں سے ہفتہ واری وصول كرنا؟
6967 مناظرمیرا سوال استخارہ کے بارے میں ہے۔ تقریبا چھ مہینے پہلے میرے دل میں ایک لڑکی سے شادی کرنے کا وسوسہ پید ہواتھا۔ اس کا خاندان بہت دولتمند ہے ۔ میں نے اس کے استخارہ کرنا شروع کیا ۔ نماز شروع کرتے ہی دل میں پورے زور وشور سے یہ خیال آیا کہ وہ تیرے لیے ٹھیک رہے گی۔ صبح چار بجے میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے کالج کے ایک میدان میں کھڑاہوں اور وہاں کوئی فنکشن ہونے والا ہے ، اس کے تمبو لگے ہوئے ہیں، تبھی میں نے پایا کہ میرادانت ہل رہاہے، میں نے اسے نکالا تو اس میں لال رنگ کے گڈھے پڑے ہوئے تھے۔ میں نے ایک چھوٹے برتن میں پانی لے کر منہ دھولیا اور جس کمرہ سے برتن لیا تھا اس میں دانت سے نکلے ہو ئے خون کے چھینٹے گر گئے، میں انہیں دھونا بھول گیا اور دروزہ بند کردیا۔ اس کے بعد صبح اٹھتے ہی میرے دل میں پھر یہ زوردار خیال آیا کہ وہی ٹھیک ہے۔ اس کے کچھ دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا اس سے نکاح ہوچکاہے۔ ہمارا ایک کمرہ ہے ،سیڑھیوں سے چڑھ کر اوپر گیاتو وہاں بستر پر میری امی بھی ساتھ بیٹھی ہوئی ٹھیں ، مجھے دیکھتے ہی اس نے ٹی وی کی آواز بند کردی( ہمارا گھر ٹی وی کے بلاسے محفوظ ہے) اس کا خاندان فی الحال دولت کی وجہ سے اسلام سے کنارہ کش ہی ہے اور میرا مقصد انہیں راستہ پر لاناتھا اور فی الحال اس شادی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ براہ کرم، استخارہ اور خواب کی وضاحت فرمائیں اور مفید مشورہ سے نوازیں۔
1764 مناظر