• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170589

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ایک ندی میں انھیں خوبصورت سی رنگ برنگی 3-4 مچھلیاں نظر آئی جنہیں پکڑنے کے لئے...

    سوال: ہمارے بھائی صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ایک ندی میں انھیں خوبصورت سی رنگ برنگی 3-4 مچھلیاں نظر آئی جنہیں پکڑنے کے لئے وہ ندی میں اندر اترتے چلے جارہے ہے اور ایک مچھلی ان کا پیچھا بھی کر رہی ہے یہاں تک پیچھا کرتے ہوئے وہ پانی میں مکمل طرح ڈوب گئے . اس خواب کی تعبیر جلد از جلد ارسال فرمائے ۔

    جواب نمبر: 170589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:784-676/SD=9/1440

    دنیا کی حرص انسان کو ہلاک کرنے والی ہے ، خواب میں اسی پر تنبیہ معلوم ہوتی ہے کہ مال کمانے کی وجہ سے شرعی احکام کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند