• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170572

    عنوان: کچھ کتب کے نام جاننے کے لئے

    سوال: حضرت اردو زبان میں کچھ ایسی کتابوں کے نام بتانے کی مہربانی کریں جن میں احادیث نبوی کی روشنی میں آنے والے وقت میں ہونے والی جنگوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہو۔

    جواب نمبر: 170572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 957-802/B=10/1440

    آنے والی جنگوں کی پیشین گوئی تو مل سکتی ہے، اس پر تفصیلی گفتگو تو مشکل ہے، سیرت پر جس قدر کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں وہ حصہ مطالعہ فرمائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیشین گوئیوں سے متعلق ہے مثلاً شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی ”مدارج النبوة“ سید سلمان ندوی کی ”سیرة النبی“ مولانا محمد ادریس کی ”سیرة المصطفیٰ “ وغیرہ کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند