• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170507

    عنوان: كیا بلڈ گروپ کا اثر جسمانی طور پر ہو سکتا ہے ؟

    سوال: جتنے بھی بلڈ گروپ ہیں ہر گروپ کے الگ الگ مطلب مثلا گروپ اے ہے تو اس کا الگ مطلب اور او ہے تو ا سکا الگ مطلب اور اور ایسا ہے بھی گروپ کے حساب سے انسان کا چال چلن ۔سوال یہ ہے کہ اسلام میں بلڈ گروپ کی حیثیت کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 170507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1025-885/L=10/1440

    بلڈ گروپ کا اثر جسمانی طور پر ہو سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وجہ سے مزاجوں میں شدت ونرمی ہو؛ البتہ بلڈ گروپ کی وجہ سے نیک و بد ہونے یا کسی کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند