• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170487

    عنوان: ایک خواب دیکھا ہے جو کے یہ ہے - "آسمان پردوسفید رنگ کے بادل " ہیں جو قریب آکر ملتے....

    سوال: ۱۱اپریل ۹۱۰۲ جمرات کو تقریباً فجر کے بعد یا رات کو میں نے ایک خواب دیکھا ہے جو کے یہ ہے - "آسمان پردوسفید رنگ کے بادل " ہیں جو قریب آکر ملتے یا ٹکراتے ہیں اور بارش ہونے لگتی ہے ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیں اور میرے حالات زندگی مندر جے ذیل ہیں ۱-میری شادی کے لیے استخارے ہو رہے ہیں دو جگہوں کا افضل بھی آیا ہے -۲- کام کے لحاظ سے میری ایک نوکری ہے پر وہاں جتنی تنخواہ ملنی چاہیے اس کی آدھی ہے ۳- باقی میں با شرع رہنے کی کوشش کرتا ہوں اور تقریباًچار وقت کی نمازیں وقت پر ادا کرہی لیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 170487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 874-755/D=10/1440

    (۱) پانچ وقت کی نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی پوری کوشش کریں۔

    (۲) استخارہ کم سے کم سات روز تک کریں اور نماز کے علاوہ بھی یہ دعا پڑھتے رہیں: اَللَّہُمَّ خِرْلی وَاخْتَرْلی ۔

    (۳) استخارہ کے بعد جدھر رجحان ہو وہاں مشورہ کرکے رشتہ طے کرلیں، ان شاء اللہ خیرو برکت ہوگی۔

    (۴) رزق کی فراخی اور تنخواہ میں اضافہ کے لئے یہ دعا پڑھیں: اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أسْئَلُکَ عِلْمًا نَافِعًا وعَمَلًا صَالِحَا وَرِزْقًا وَّاسِعًا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند