• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170352

    عنوان: علاج كے لیے حرام پرندے كا گوشت كھانا

    سوال: مثانے اور گردے میں پتھڑی ہو نے پر بہت علاج کیا پتھر بھی گرے مگر ٹھیک نہیں ہوا لہذا آپریشن کر نا ہے ،تو ایک تجر بہ والے نے بتا یا کہ الو پرندے کا گوشت کھا لینے سے تمام پتھڑی پگل کر نکل جا ئیں گے ۔تو کیا شرعا علاج کے نیت سے الو کھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 170352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 902-754/B=09/1440

    اُلّو پرندہ حرام ہے، حدیث شریف میں آیا ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ نے میری امت کے لئے حرام چیزوں میں شفا نہیں رکھی ہے، یعنی حرام چیز کا دواء کے طور پر کھانا بھی جائز نہیں۔ جب کہ اس کے متبادل بہت سی یونانی دوائیں موجود ہیں۔ آپ کسی اچھے تجربہ کار حکیم کی طرف رجوع کریں وہ بغیر آپریشن کے صرف دواوٴں سے آپ کی پتھری اللہ کے حکم سے نکال دیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند