• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170223

    عنوان: استخارے میں خواب آنا ضروری ہے كیا؟

    سوال: میں نے شادی کے لیے استخارہ کیا،خواب میں میں نے دیکھا کہ میں جس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہوں اس عورت کی گود میں ایک مرد ہے اور اس کی مونچھیں ہیں، ہم کار میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن اس کے بعد بھی میرا دل اس عورت کی طرف راغب ہے ، اس عورت کو دو دفعہ طلاق ہوچکی ہے تو کیا میں اس سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ خواب میں کس چیز کی طرف اشارہ ہے ؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 170223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 841-715/D=09/1440

    استخارہ کے بعد اس خواب آنا جس سے کوئی نتیجہ برآمد ہو ضروری نہیں خواب تو ان پراگندہ خیالات کی وجہ سے بھی آتے ہیں جو انسان کے ذہن میں ہوتے ہیں شادی کے لئے رشتہ کا انتخاب کرنے سے پہلے استخارہ کر لینا مسنون عمل ہے لیکن استخارہ سات روز تک کیا جائے پھر ذہن اور دل کا رجحان جس جانب ہو مشورہ کرکے اس پر عمل کیا جائے۔

    پس صورت مسئولہ میں آپ استخارہ کے ساتھ تجربہ کار معاملہ فہم قابل اعتماد مخلص لوگوں سے مشورہ بھی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند