• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169975

    عنوان: کمپنی کے نام میں جمال کا لفظ استعمال کرنا

    سوال: میں جمال بیوریجز کے نام سے سوڈا واٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں میرا ایک دوست کہتا ہے کہ جمال لفظ بوتل پر پرنٹ کرنے سے اس پاک نام کی توہین ہوگی تو میرا سوال یہ ہے کہ جمال بیوریجز نام کی کمپنی بنانا اور بوتل پر پرنٹ کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 169975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:696-625/sd=8/1440

     کمپنی کے نام میں جمال کا لفظ استعمال کرنا اور بوتل پر اس کا پرنٹ کرنا جائز ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند