• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169945

    عنوان: مجھے خواب میں مولانا مکی الحجازی دامت برکاتہم سینے سے لگائے ہوئے ہیں...

    سوال: میں ایک بہت ہی بیکار اور گناہ گار ہوں ، لیکن مجھے علماء سے محبت ہے، میں روزانہ مولانا مکی الحجازی محدث حرم شریف کا درس سنتاہوں، جمعرات کو چاشت کے وقت مجھے خواب میں مولانا مکی الحجازی دامت برکاتہم دیکھا وہ مجھے سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں اور میری آنکھوں میں بھی آنسوہیں ، لیکن جیسا میرا مزاج ہے ہمیشہ شبہ میں رہنے والا ہوں اور کھل کے کسی سے نہ میں ملنے والا ہوں وہی خواب میں بھی ہورہاہے، کہ میں مولانا سے گلے تو ملا ہوں اور صورت حال کے حساب سے مجھے پھوٹ پھوٹ کے ان سے چمٹ کے رونا چاہئے، لیکن میں ہچکچا رہاہوں ،صحیح سے ری ایکشن نہیں دے پارہا ہوں اور پھر ایک پرچے پہ لکھا دیکھا کہ تم عالم بنوگے اب مکی صاحب نے یہ پرچا دیا مجھے یا پرچہ پڑھ کے بھی سنایا مجھے یہ صحیح سے یاد نہیں ہے، بس اتنا ضروریاد ہے کہ عالم بننے کا ذکر ہے ، لیکن میں ادھیڑ عمر ہوں، چالیس کے قریب ہوں، اور مفتی صاحب مجھے ہر دو تین مہینے میں ایسے خواب دکھتے ہیں جس میں ٹوائلیٹ میں گندی بھری ہوتی ہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:692-652/sd=8/1440

     آپ کو انشاء اللہ علم دین سے تعلق اور علماء سے محبت کی نعمت حاصل ہوگی ، دین کے ضروری عقائد اور ضروری مسائل کا علم حاصل کرنا کہ جس سے عقیدہ صحیح ہوسکے اور عبادات صحیح طریقے سے اداء کی جاسکیں؛ ہر مسلمان پر فرض ہے، اس کے لیے آپ کسی عالم کی نگرانی میں کم از کم تعلیم الاسلام اورتعلیم الدین پڑھ لیں، باقی خوابوں کے پیچھے نہ پڑیں، عموما خواب پراگندہ خیالات ہوتے ہیں، اعمال کی طرف توجہ رکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند