• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169780

    عنوان: منی لگ جائے تو کپڑے كا (۲) بیوی کے پچھلے مقام میں دخول كا (۳) رات کے کپڑے پہن کر زوجین كے سونے كا حكم؟

    سوال: میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ بیوی سے ہمبستری کے وقت جسم پر کوئی کپڑا یا بنیان یا قمیص وغیرہ وغیرہ ہو اور منی اس پر لگ جائے تو کیا وہ کپڑا بھی ناپاک ہوجاتاہے یا نہیں؟ یا کیا اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں اور اگر یہ پاک ہے تو کس قدر پاک ہے؟ (۲) میں نے سنا ہے کہ بیوی کے دبر میں دخول کیا اور ڈسچارج نہیں ہوا توبھی گناہ ہے تو کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر یہ بات صحیح ہے تو دلیل بتائیں۔ (۳) اگر بیوی شوہر اکیلے رہتے ہوں تو کیا نائٹ ڈریس پہن کر سونے میں کوئی گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 169780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 864-757/H=08/1440

    (۱) کپڑے یا جسم کے جس حصہ پر منی لگ جائے تو وہ حصہ ناپاک ہو جاتا ہے صرف اُسی حصہ کو دھو کر پاک کر لیا جائے تو کپڑا اور جسم پاک ہو جاتے ہیں اور منی چونکہ ناپاک ہے اِس لئے منی لگے ہوئے کپڑے میں بغیر دھوئے ہوئے نماز درست نہیں ہوتی۔

    (۲) خواہ ڈسچارج نہ ہوا ہو (منی کا خروج نہ بھی ہوا ہو) تب بھی یہ بڑا گناہ ہے اللہ پاک کا ارشاد ہے: نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنَّی شِئْتُمْ وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ وَاتَّقُوْا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْا اَنَّکُمْ مُلَاقُوْہُ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ۔ (سورة البقرة ، پ: ۲، رکوع: ۱۲) تفسیر معارف القرآن میں ہے ”پیچھے کے موقعہ (دبر میں) میں اپنی بی بی سے بھی صحبت کرنا حرام ہے اھ (ص: ۵۴۶/۱، ط: نعیمیہ دیوبند) نیز حدیث شریف میں بھی اس فعل بد پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

    (۳) رات میں پہننے والے کپڑے پہن کر تنہائی میں زوجین کے سونے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے؛ البتہ ان کپڑوں کی وضع قطع اور ہیئت میں غیروں کی مشابہت ہو تو ان کا پہننا تنہائی میں بھی کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند