• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169428

    عنوان: خواب دیکھا کہ میری ایک کلاس میٹ(ہم جماعت) ہے ان کے ابو دین کی تبلیغ کررہے ہیں ...

    سوال: میں نے فجر کی نماز کے بعد خواب دیکھا کہ میری ایک کلاس میٹ(ہم جماعت) ہے ان کے ابو دین کی تبلیغ کررہے ہیں جب کہ میں نے کبھی ان کو حقیقت میں نہیں دیکھا ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 169428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 727-627/M=07/1440

    جب آپ نے حقیقت میں اپنی کلاس میٹ کے ابو کو کبھی نہیں دیکھا تو آپ نے خواب میں کیسے جانا کہ یہ اس کے ابو ہیں؟ خواب کے کچھ احوال مزید لکھتے تو شاید بات واضح ہوتی، بہرحال خواب اچھا ہے۔ اشارہ ہے کہ حسب استطاعت ہرمکلف کو دین کی دعوت و تبلیغ میں لگنا چاہئے اور پوری زندگی دین پر چلنے کی محنت و سعی کرنی چاہئے۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند