• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169392

    عنوان: خواب میں سمندر کے راستے (ٹوکرا یا چھوٹی کشتی ) سے قطر کو جارہا ہوں

    سوال: محترم مفتی صاحب اَلسَلامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللہِ وَبَرَکاتُہُ برا? مہربانی اس خواب کی تعبیر بتایں۔ سمندر کے راستے (ٹوکرا یا چھوٹی کشتی ) سے قطر کو جارہا ہوں اور راستہ کافی آسانی اور مشکل سے پاک طے ہورہا ہے لیکن جب ایک نامعلوم جگہ پر سورہا تھا (جگہ خشک تھی اورمٹی کی زمین تھی ) اور آنکھ کھلنے پر کچھ معصوم لڑکیوں سے پوچھا کہ یہ کونسا مقام ہے تو انہوں نے کہا یہ فتح دروازہ ہے (جو کے میرے شہر حیدرآباد کا ایک محلے کا نام ہے ) لیکن یہ محسوس ہوا کہ میرا پاسپورٹ کہیں گم ہوگیا کچھ بازو ہی ایک پاسپورٹس کا بنڈل ملا جس پر لکھا تھا "جمہوریہ ایران " اور ایک لمبا سا مینار کی تصویر ان پاسپورٹ پر بھی نظر آرہا تھا (میں ایک سنی اور حنفی عقیدہ کا مسلم ہوں ) اس کو میں با آسانی پڑھ بھی رہا تھا۔ نوٹ : - میں سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہوں، حالات کے ڈر سے تلوار لٹکی رہتی ہے۔ برا? مہربانی اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 169392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 662-560/D=07/1440

    جو باتیں خواب میں نظر آئیں یہ سب پراگندہ خیالات ہیں۔ ان کی طرف توجہ نہ دیں اور شیطان کے شر نیز برے خواب کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ حاصل کریں۔ اس کے لئے یہ دعاء پڑھیں: اللہم إني أعوذبک من شر ہٰذہالرویا وشر الشیطٰن ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند