• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169311

    عنوان: کیلنڈر کا خواب میں دیکھنا تاخیرِ معاملہ کا سبب؟

    سوال: سوال: میں نے کئی روز قبل خواب میں دیکھا کہ میں اپنی نانی اور خالہ کے ساتھ برقعہ خریدنے گئی ہوں۔ اور برقعہ خرید لینے کے بعد مجھے اس دکان کا کیلنڈر بہت پسند آگیا۔ میں بڑے شوق سے وہاں کیلنڈر کے صفحے پلٹ کر دیکھنے لگی۔ اور اس کیلنڈر کو خریدنے کی ایک عجیب و غریب ضد کی۔ اور مجھے یاد نہیں کہ وہ کیلنڈر ہم خرید سکے یا نہیں؟ یہ خواب میں نے تقریبا سال بھر پہلے دیکھا تھا۔اور اس کے بعد سے میری شادی کی کوئی تاریخ طئے نہیں پا رہی ہے۔ ہر مرتبہ کسی عذر کی وجہ سے سوچی گئی تاریخ میں مہینہ ۳ مہینہ کی دیری کر دی جاتی ہے۔ کیا میرے خواب میں معمولی کیلنڈر کو پسند کرنا اور اس کے صفحے پلٹ کر دیکھنے کا تعلق اسی چیز سے ہے؟ کہ ہر مرتبہ تاریخ پر تاریخ بڑھتی جارہی ہے؟ لیکن کیلنڈر میں بھی ۱۲ ہی مہینے ہوتے ہیں۔ میری شادی میں ۳ سال سے تاخیر ہو رہی ہے۔ حتی کہ اب رشتہ ختم کرنے کی بات پر غور کیا جا رہا ہے۔ براہ کرم تعبیر بتا کر اس مسئلے کا کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 169311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 793-716/H=07/1440

    تعبیر یہ ہے کہ اوقات کی حفاظت میں کوتاہی ہے اپنے ہر کام میں اتباع سنت کا پورا لحاظ رکھیں اور دلسوزری کے ساتھ اپنے تمام امور میں عافیت دارین کی دعاء کرتی رہیں اللہ پاک تمام امور میں جلد از جلد انجام بخیر فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند