• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169310

    عنوان: نہر یا ندی کا خواب میں دیکھنا

    سوال: گزشتہ رات میں نے خواب میں ایک ندی تھی یا نہر دیکھا۔ لیکن وہ نہر بہت گہرائی میں بہہ رہی تھی۔نہر کے کنارے ایک بہت دراز قد فصیل نما دیوار تھی۔میں دیوار کے اس پار سے بہت گہرائی میں بہتی نہر کا منظر دیکھ رہی تھی۔نہر کے دوسرے کنارے جھاڑیاں تھی۔ لیکن نہر بہت گہرائی میں تھی۔مثلاِ کوئی گہری کھائی میں۔ اور میں نے دیکھا کہ دیوار کے نچلے حصہ میں ایک openingہے۔ اس کھلی جگہ سے نہر کا پانی دیوار کے پار یعنی میری طرف بہہ کر آرہا ہے۔ لیکن وہ پانی زمین کے نیچے جا رہا ہے۔ اور ایک غریب معصوم بچہ کو کسی نے بہت کم اجرت پر اس سوراخ اور راستہ کی صفائی کیلئے کہا ہے۔ شاید بچہ بہت ضرورتمند ہے اسلئے دلبرداشتہ ہو کر بہت دل سے صفائی کا کام کر رہا ہے۔ مجھے پس منظر میں صرف والدہ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ممی ہمکو نظر نہیں آئے کہیں لیکن شاید وہ ہمارے ساتھ ہی تھے۔ ممی بھی اس بچہ سے کم اجرت پر کام کروانے پر دکھ کا اظہار کر رہی تھیں۔ دیکھئے گزشتہ شب میں نے کوئی استخارہ کی نیّت نہیں کی تھی۔ ہاں البتہ لله سبحان و تعالی سے خوب دعائیں کر تے کرتے سوئی تھی۔ اور مجھے یہ خواب فجر کے وقت آیا۔ جب ممی مجھے نماز کیلئے بیدار کر رہے تھے۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 169310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-708/H=07/1440

    اچھا خواب ہے ماشاء اللہ۔ تعبیر یہ ہے کہ نیک اعمال، اداءِ حقوق اور ہمدردی کی توفیق مرحمت ہوگی، ان شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند