• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169189

    عنوان: خواب کی وجہ سے پریشا نی

    سوال: مجھے اکثر ایک خواب آتا ہے ۔میری اچانک شادی ہو رہی ہوتی ہے جس دن شا دی ہوتی ہے اسی دن گھر والے مجھے بتاتے ہیں۔ میں بہت افسردہ ہو جاتی ہوں۔ مجھے لڑکا بھی پسند نہیں آتا۔ میں روتی ہوں اور جب بہت زیادہ پریشان ہو جاتی ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے ۔ ہر بارخواب میں لوگ مختلف ہوتے ہیں لیکن منظر یہی ہوتا ہے ۔

    جواب نمبر: 169189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:594-497/SD=07/1440

     آپ خواب سے پریشان نہ ہویا کریں ، عموما خواب پراگندہ خیالات ہوتے ہیں ، جو خواب کی شکل میں نمودار ہوجاتے ہیں ، بیداری کی حالت میں جو خیالات ذہن ودماغ میں گردش کرتے ہیں ، بسا اوقات وہی خواب میں بھی نظر آجاتے ہیں، کام میں لگنا چاہیے اور صبح و شام کی مسنون دعائیں خوب اہتمام سے پڑھنی چاہییں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند