• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169156

    عنوان: لائسنس كے بغیر كاروبار سے حاصل شدہ آمدنی كیسی ہے؟

    سوال: سوال نمبر 1. اگر حکومت نے کسی کاروبار کے لئے لائسنس شرط رکھی ہو تو لائسنس کے علاوہ کاروبار جائز ہے ؟ نوٹ اس لائسنس میں حکومتی ٹیکس شامل ہوتی ہے ۔ سوال نمبر۲. حکومت کی طرف سے اجازت صرف ایک مین ڈیلر اور صرف سب ڈیلر کو لائسنس پر اجازت ہوتی ہے کیا مین ڈیلر کیلئے سب ڈیلر کے علاوہ کرنسی کاروبار کرنا جائز ہے ؟ سوال نمبر 3. غیر قانونی کرنسی چینجرز سے کرنسی کی خرید و فروخت جائز ہے ؟ سوال نمبر 4. کرنسی پر حکومت کی طرف سے ٹیکس لاگو ہے اور لوگ ٹیکس سے بچنے کیلئے ہنڈی یا حوالہ کا کام کرتی ہے کیا یہ جائز ہے وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 169156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:627-677/sn=8/1440

    (1) اگر کوئی شخص لائسنس کے بغیر کاروبار کرلیتا ہے تو اس سے حاصل شدہ آمدنی پر تو ناجائز ہونے کا حکم نہ لگے گا؛ لیکن چونکہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے کی صورت میں پکڑے جانے پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے،بے عزتی بھی اٹھانی پڑسکتی ہے؛ اس لیے مسلمانوں کو اس طرح کے کاروبار سے احتیاط کرنی چاہئے ؛ کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح کے عمل سے منع فرمایا جس میں ایک کو مومن ذلت اٹھانا پڑسکتی ہو۔

    (2،3،4) اس کا جواب بھی مثل سابق ہے(3) جائز تو ہے؛ لیکن خلاف قانون ہونے کی بنا پر احتراز کرنا چا ہئے ( فتاوی عثمانی 3/90،91)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند